Loading
واحد کلام “ 2014 میں اردو صحافت کے افق پرہفت روزہ کی شکل میں نمودارہوا۔روز اول سے ہی اس اخبارکو غیرجانبداری، بیباکی، بیداری، حق پرستی اور انصاف ومساوات کی علمبرداری کا شرف حاصل ہوا۔ موقع پرستی اور زرد صحافت کے دائرہ میں خود کو سمیٹنے اورکسی مخصوص جماعت کی ترجمانی کے بجائے ” واحد کلام “ نے ہر شعبہ میں ، ہر طبقہ ، ہر مکتب فکر اور تمام سیاسی پارٹیوں اور سیاسی لیڈران کے لئے بھی یکساں طور پر اپنے دامن کو وسیع رکھا ۔ اردو صحافت کے معیار اور وقار کو بلند کرنے میں اب تک یہ اخبار پوری طرح کامیاب رہا ہے ۔ واحد کلام صرف خبروں اور تجزیے تبصروں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ خبروں کی بروقت ترسیل کے ساتھ ساتھ خبروں کے اندر پوشیدہ اصل مقاصد اور سازشوں سے بھی قارئین کو آگاہ کرتا ہے ۔ واحد کلام ایک ایسا مکمل ہفت روزہ اخبار ہے جس میں میونسپل کارپوریشن ، ضلع پریشد، کلکٹر آفس، وقف بورڈ ، ڈیویژنل کمشنر آفس کے علاوہ سبھی سرکاری محکمہ جات کی خبروں ، کاروائیوں اور اقدامات کو دیانتداری کے ساتھ قارئین تک پہنچاتا ہے ۔ ہر اچھے کام اور اچھاکام کرنے والے شخص و جماعت کی ستائش اور غلط فیصلہ و غلط قدم پر تنقید کرکے واحدکلام صحافتی فریضہ کو انجام دیتاہے ۔اخبار کی شروعات میں ہی دسویں اور بارہویں بورڈ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے قوم و ملت کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ” روشن ستارے “ عنوان کے تحت اسنادات اور ٹرافی تقسیم کے علاوہ دینی علوم کو فروغ دینے سیرت کوئز کی معرفت مقابلہ کے شرکاءمیں اسنادات و قابل ذکر انعامات کی تقسیم جیسی اہم تقاریب بھی واحد کلام کی خاصیت رہی۔ جس عزم اور مقصد کو لے کر واحد کلام نے صحافتی سفر کا آغاز کیا تھا، وہی عزم آج بھی برقرار ہے اور مستقبل میں بھی بنیادی مقصد اور عزم کی تکمیل میں ذرہ بھر بھی تبدیلی نہ آنے دینے کا دعوی کرتا ہے ۔ صحافتی اصولوں اور قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے واحد کلام اسی طرح خبروں کی ترسیل، تجزیے ،تبصرے اور قارئین کی ذہن سازی کا فریضہ انجام دیتا رہے گا۔ واحد کلام کے تحت کوئز کامپیٹیشن ، میڈیکل کیمپ اور تعلیمی و سماجی انقلاب کی غرض سے متعدد تقاریب کا انعقاد بھی کیاجاتا رہا ، یہ واحد کلام کا طرہ امتیاز ہے ۔ حق گوئی اور بیباکی واحد کلام کا وصف تھا ، ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا۔ حق و انصاف ہی واحد کلام کی روح ہے ۔
The leading Urdu Wahid Kalam established in 2014 and since its first day has set a major record to follow the journalistic principles like Communication, Courage, Clarity and unbiased. Despite the mainstream media’s untruth and misinformation providing to the readers, the Wahid Kalam has been covering the fact based, truth stories by covering the all political and leaders of the society. Following the standard ethics and values of the Urdu Journalism, The Wahid Kalam publishes the story to become the voice of voiceless people of the society.
Beyond the coverage of a story, article and analytical stories, Wahid Kalam tries to expose the agendas behind it. WK covering the all governmental and Non-governmental, public and private institutions like, Aurangabad Municipal corporation, District Collector office, Divisional Commissioner office and Zilla Parishad and Police departments. Motivating the truth and fact based journalism, WK discourage the illegal activities in society and has published the several stories time to time. WK as an institution, inspire the young talent of the society organized the ‘Roshan Sitare’ (Illuminating Stars) and ‘Seerat Quiz’ (Life of Prophet Quiz) and awarded the trophies, and certificates to its participants.
As a social responsibility, Wahid Kalam focuses on a healthy nation. News paper had successfully organized medical camp in which hundreds of the needy people benefitted. The Wahid Kalam pledges the same in its future and set the same records in its upcoming journalism tracks. To be the Voice of unheard people, justice with the power of pen and Truth is the soul of Wahid Kalam’s journalism.